گھر پر رہیں وقت کو ضائع مت کریں - Urdu Jahan

Urdu Jahah is all about URDU

Monday, March 30, 2020

گھر پر رہیں وقت کو ضائع مت کریں

گھر پر رہیں وقت کو ضائع مت کریں

 آج جب کہ حالات ایسے ہیں کہ تمام انسانوں کو نہ چاہتے ہوئے بھی گھر پر رہنا پڑ رہا ہے۔ ایسے وقت میں ایک مسئلہ ہے یہ بھی ہے کہ گھر پر وقت کیسے گزارا جائے۔ آپ اگر سوچیں اور ذہن پر زور دیں تو آپ جان پائیں گے کہ ایسے کون سے کام ہیں جو وقت کے نہ ہونے کے سبب آپ مکمل نہ کر سکے۔ آج آپ ان کاموں کی تکمیل کر سکتے ہیں۔ سب سے بڑھ کر مسلمان ہونے کے ناطے آپ اپنے رب سے اپنا تعلق مضبوط کر سکتے ہیں۔ آپ خود بھی گھر پر نماز کی پابندی کریں اور گھر والوں کو بھی اس پر عمل کروائیں۔ آپ روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کو اپنا معمول بنا لیں اور اگر ہو سکے تو ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ قرآن کو پڑھے اس کی تلاوت کریں۔ آپ ان دنوں کتب کا مطالعہ بھی کر سکتے ہیں اور کتابوں کے مطالعے سے تو آپ بخوبی واقف ہوں گے کتاب انسان کی سب سے بہترین دوست ہے۔ مطالعے کی عادت اپنانے سے انسان کی شخصیت میں نکھار آتا ہے۔ آپ سیرت النبی ﷺ کی کتب پڑھ سکتے ہیں۔ اور آپ جان پائیں گے کہ ہمارے حضور پیارے نبی  ﷺنے کتنی مشکلات برداشت کی زندگی میں اور اسے کے  باوجود  احسن زندگی گزاری ہے جو دنیا کے لئے قیامت تک اک نمونہ ہے۔اور اسلامی کتب بھی پڑھ سکتے ہیں۔
اب جبکہ تمام اسکولز بند ہیں اور اگر آپ طالب علم ہیں تو آپ کے پاس سنہری موقع ہے کہ آپ اپنے کورس کو اچھے سے پڑھ کر کامیاب ہوسکتے ہیں۔اور بہت سی کتابیں ہیں جیسے ناول،سفرنامہ،کامیاب لوگوں کی آپبیتیاں وغیرہ وغیرہ۔ اگر آپ آن لائن کام کرتے ہیں تو آپ کے پاس بہت اچھا موقع ہے کہ آپ نئی سکز سیکھ سکتے ہیں یا اپنی سکل کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ مختلف زبانیں سیکھنے کے شوقین ہیں تو آپ گھربیٹھ کر آن لائن نئی زبان سیکھ سکتے ہیں۔
آپ گھر بیٹھ کر اپنے جسمانی اور ذہنی صحت پر توجہ دیں دیں۔ آپ روزانہ ورزش کو اپنا معمول بنائیں، اپنے بچوں کو بھی اس پر عمل کرائیں۔اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو ورزش کو اپنا معمول بنا کر موٹاپے سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ ان حالات میں آپ گھر پر رہیں اور اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارے ان کو اچھی عادات کا درس دیں۔ نماز کا طریقہ سکھا سکتے ہیں۔
گھر پر رہیں وقت کو ضائع مت کریں اور اسے کسی اچھے کام میں گزاریں۔ جسمانی طور پر بہتر ہو۔

No comments:

Post a Comment

PLEASE LEAVE A COMMENT