صحت مند رہنے کے چند اصول - Urdu Jahan

Urdu Jahah is all about URDU

Monday, March 30, 2020

صحت مند رہنے کے چند اصول

صحت مند رہنے کے چند اصول 

صحت مند رہنے کے چند اصول

آپ نے ایک ضرب المثل تو اکثر سنی ہوگی کہ جان ہے تو جہان ہے۔جی ہاں جب تک آپ صحت مند ہیں آپ کو سب کچھ اچھا لگے گا۔ آپ ہر چیز سے لطف اندوز ہوں ہو سکتے ہیں۔ آپ دنیا کے ہر خوشی محسوس کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ بیمار ہیں تو آپ کچھ بھی نہیں کر سکتے اس لئے صحت کابھرپور خیال رکھیں اور ایک صحت مند اور خوشحال زندگی گزاریں۔ ہماری ذہنی صحت بھی ہماری جسمانی صحت سے جڑی ہے کیونکہ ذہن بھی تب کام کرے گا جب وہ ایک صحت مند جسم میں ہوگا اور اسے بھرپور آکسیجن ملے گی۔ صحت ہزار نعمت ہے اور خدا کی طرف سے ایک انمول تحفہ بھی جب انسان بیمار ہوتا ہے تو دولت بھی اس کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی یہاں ہم کچھ اصول بیان کر رہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ بھی صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں  

آپ کا جسم ہم آپ کی توجہ چاہتا ہے 

انسانی جسم ایک پیچیدہ مشین ہے جو بہت سے سسٹمزسے مل کر بنی ہے  انسانی جسم بہت انمول ہے اور ہمیں اسے بیماریوں کے حوالے نہیں کرنا چاہیے۔ جسم ہماری توجہ کا طالب ہے  کیونکہ ہم نے ہی اپنے جسم کا خیال رکھنا ہے دوسروں نے نہیں۔ حفاظت کے لیے لئے ضروری ہے کہ ہم متوازن اور مناسب مقدار میں خوراک کھائیں اپنے آپ کو موٹاپے سے بچائیں جسم کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔روزانہ کی بنیاد پر ورزش کریں قدرتی ماحول میں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں 

متوازن غذا کھائیں 

جسم کے صحت کے لیے ضروری ہے کہ آپمتوازن اچھی اور صاف ستھری غذائیں کھائیں۔جنگ فوڈ،زیادہ میٹھی چیزیں اور فضول قسم کے کھانوں سے بچیں۔اپنی روزمرہ کی غذا میں پھل سبزیاں گوشت اور انڈوں کو شامل کریں۔پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ ایک طرف تو ہم غیر متوازن غذا پر اپنا پیسہ خرچ کرتے ہیں تو دوسری طرف دواؤں پر بھی خرچ کرنا پڑتا ہے اس لئے جب ہم متوازن غذا کھائیں گے تو اپنے جسم اور سرمایا دونوں کو بچا پائیں گے۔غذا کے معاملے میں آپ ماہر ڈاکٹرزکی رائے بھی طلب کر سکتے ہیں 
صحت مند رہنے کے چند اصول

ورزش 

ورزش کرنے سے آپ کا جسم تندرست اور مضبوط رہے گا۔  ورزش کرنے سے جسم میں بیماریوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت پیدا ہوگی۔ آپ روزانہ کی بنیاد پر گھر پر رہ کر بھی ورزش کو اپنا معمول بنا سکتے ہیں۔ چہل قدمی بھی جسم کے لیے بہت ضروری ہے کہ اس جدید دور میں بہت سے کام ایسے ہیں کہ انسان کو مسلسل کئی گھنٹے ایک ہی جگہ پر بیٹھنا پڑتا ہے جس سے انسان بیمار ہوجاتا ہے اور کمر کے امراض بھی لاحق ہو جاتے ہیں اس لیے ورزش کو اپنا معمول بنائیے۔
صحت مند رہنے کے چند اصول

صفائی کو مکمل اپنائیں 

صفائی نصف ایمان ہے لیکن آپ سب اس کو مکمل اپنائے۔ صبح سویرے جلد اٹھ کرنہائیں۔ اپنے دانتوں کی صفائی کریں۔ صاف ستھرے ماحول میں رہیں۔اپنے گھر کو صاف رکھیں آپ کا جسم جتنا صاف ہوگا اتنا ہی بیماریاں پھیلانے والے جراثیموں سے بچا رہے گا


آرام کریں 

انسانی جسم جب خوب کام کرکے تھک جاتا ہے تو اسے آرام کی ضرورت ہوتی ہے اور جب آپ اپنے جسم سے مسلسل کام لیتے رہیں گے اور اسے آرام نہیں دیں گے تو آپ بیمار ہو جائیں گے۔آپ کا ذہنی توازن بھی بگڑ سکتا ہے۔اس لئے اپنے جسم کو آرام دیں اور آپ تو جانتے ہیں کہ نیند کے فوائد سے کون واقف نہیں نیند ایک قدرتی عمل ہے جس سے ایک تھکا ہوا درست جسم بالکل تازہ دم ہو جاتا ہے۔بھرپور نیند لینے کے بعد انسان دوبارہ کام کرنے کے قابل ہو پاتا ہے اور توجہ سے کام کو انجام دیتا ہے۔ جب انسان کے جسم کو مکمل آرام نہ ملے گا تو مزید کام کرنے کے قابل نہیں ہوگا۔



No comments:

Post a Comment

PLEASE LEAVE A COMMENT